آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے پانچویں میچ میں کل رات چنئی میں ہندوستان نے آسٹریلیا کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔
آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 199 رنز بنائے اورپوری ٹیم 49.3 اوورز میں آؤٹ ہوگئی۔ جواب میں بھارت نے ہدف 41.2 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
دریں اثنا، آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے چھٹے میچ میں آج ہالینڈ کا حیدرآباد میں نیوزی لینڈ سے مقابلہ ہوگا۔









