انقرہ: ترک صدررجب طیب اردوان نے اسرائیل کا دورہ منسوخ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مغربی ممالک ریاست کی مقروض ہوسکتی ہیں لیکن ترکی اسرائیل کا مقروض نہیں ہے۔
ترک میڈیا کے مطابق صدر طیب اردوان نے اپنی جماعت کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ مغرب حماس کو ایک دہشت گرد تنظیم کہہ رہا ہے لیکن میرے نزدیک یہ جنگجو نہیں بلکہ مجاہدین ہیں جو اپنی آزادی کے لیے لڑ رہے ہیں۔
صدر طیب اردوان نے مزید کہا کہ ترکیہ کو اسرائیلی ریاست سے کوئی مسئلہ نہیں، ہمارے ان سے تعلقات ہیں لیکن اسرائیل کے غزہ پر مظالم کو ہم نے کبھی بھی قبول نہیں کیا اور نہ ہی آئندہ کریں گے۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.
ترک صدر نے کہا کہ اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والوں میں نصف تعداد بچوں کی ہے جس سے اسرائیل کے انسانیت کے خلاف جانتے بوجھتے جرائم صاف ظاہر ہوتے ہیں۔
طیب اردوان نے یہ بھی کہا کہ پوری دنیا اسرائیل کی مقروض ہوسکتی ہے لیکن ترکی نہیں۔ میرا اسرائیل کا دورہ طے تھا لیکن اس جارحیت اور بربریت کو دیکھتے ہوئے دورہ منسوخ کررہا ہوں۔
واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے تاحال اسرائیل کی غزہ اور مغربی کنارے میں فوجی کارروائیوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 6500 کے قریب پہنچ گئی اور 16 ہزار سے زائد زخمی ہیں جب کہ 1400 اسرائیلی مارے گئے ہیں۔