الیکشن کمیشن نے الیکشن شیڈول سے متعلق سوشل میڈیا رپورٹس کو مسترد کردیا

[post-views]
[post-views]

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے الیکشن شیڈول کو جعلی قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ابھی تک کوئی باضابطہ شیڈول جاری نہیں کیا گیا۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان نے مختلف میڈیا چینلز کے ذریعے انتخابات سے متعلق غلط معلومات پھیلانے پر تشویش کا اظہار کیا۔ ترجمان نے خصوصی طور پر نشاندہی کی کہ روزنامہ جنگ کے صفحہ 10 پر دیا گیا بیان گمراہ کن ہے۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

ترجمان نے واضح کیا کہ الیکشن کمیشن نے انہیں جمع کرائی گئی درخواستوں پر کوئی مشاورت نہیں کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کے سرکاری ترجمان سے منسوب کسی بھی بیان کو نظر انداز کیا جائے اور اسے الیکشن کمیشن کا پالیسی بیان نہ سمجھا جائے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos