ملک بھر میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں کے لیے 17,816 امیدوار مدمقابل ہیں

[post-views]
[post-views]

اسلام آباد : ملک بھر میں قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر امیدواروں کی تفصیلات جاری کر دی گئیں۔

آٹھ فروری2024 کو ہونے والے عام انتخابات  میں کل 17,816 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ 266 قومی اسمبلی کے حلقوں کے لیے 5,121 امیدوار میدان میں ہیں۔

قومی اسمبلی کے انتخابات میں 4807 مرد، 312 خواتین اور دو خواجہ سرا حصہ لے رہے ہیں۔ قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں پر 3248 آزاد امیدوار میدان میں ہیں۔

صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر 12695 امیدوار الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ 8537 آزاد امیدوار اور سیاسی جماعتوں کے 4158 امیدوار الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

چار خواجہ سرا بھی ملک بھر میں صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔

پنجاب اسمبلی کی نشستوں پر انتخابات میں 6710 امیدوار حصہ لے رہے ہیں، سندھ اسمبلی کے لیے 2878، خیبرپختونخواہ کے لیے 1834 اور بلوچستان اسمبلی کے لیے 1273 امیدوار میدان میں ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos