نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط ہو رہے ہیں۔
وہ اسلام آباد میں الجومع گروپ کے سربراہ شیخ عبدالعزیز حماد الجومع کی قیادت میں سعودی عرب کے الجومع گروپ کے چار رکنی وفد سے گفتگو کر رہے تھے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان توانائی کے شعبے میں سعودی سرمایہ کاری کو بہت قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
وفد نے انہیں پندرہ سو میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے لیے قابل تجدید توانائی کے نئے سرمایہ کاری کے منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.
الجومع گروپ نے کے-الیکٹرک میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی ہے۔ نئے منصوبوں کے تحت بجلی پیدا کرنے کے لیے مقامی اور قابل تجدید توانائی کے وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔
انوار الحق کاکڑ نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ کےالیکٹرک گھریلو اور صنعتی صارفین کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اپنے انفراسٹرکچر کو مزید بہتر بنائے گی۔
انہوں نے کہا کہ متبادل توانائی کے شعبے میں کے الیکٹرک کی سرمایہ کاری کی حکمت عملی صارفین کے لیے بجلی کے نرخوں کو کم کرنے میں مدد دے گی۔