کوئٹہ: سکیورٹی فورسز نے پیر کو مچھ کے علاقے میں کالعدم تنظیم کا حملہ ناکام بنا دیا، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد مارے گئے۔
بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے دہشت گردوں نے مچھ کے پہاڑوں سے فائرنگ کرنے کی۔سکیورٹی فورسز نے بھرپور جواب دیا اور دہشت گردوں کو پسپائی پر مجبور کردیا۔
ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو دہشت گرد حملے کی خفیہ اطلاع تھی اور ان کی بروقت اور موثر کارروائی نے حملہ ناکام بنا دیا۔ فورسز کی جوابی کارروائی میں بی ایل اے کے پانچ دہشت گرد مارے گئے۔
سکیورٹی فورسز نے ملک دشمنوں کا سراغ لگانے کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.
بلوچستان کے وزیراطلاعات اچکزئی کے مطابق دہشت گردوں نے پہاڑوں سے حملہ کیا تاہم سکیورٹی فورسز نے ان کا حملہ پسپا کردیا۔
وزیر نے کہا، ہمارے جوان اور تنصیبات ان کے حملے سے محفوظ رہے۔ فرار ہونے والوں کو گرفتار یا بے اثر کر دیا جائے گا۔ ایک بار پھر ہماری بہادر سکیورٹی فورسز نے بھارتی اور بی ایل اے کے پروپیگنڈے کو شکست دی۔
وزیر نے کہا کہ عسکریت پسندوں کی طرف سے راکٹ فائر کرنے کی اطلاعات ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ دشمنوں کے کسی بھی حملے کے پیش نظر سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔