Premium Content

عام انتخابات: لاہور کے 90 فیصد پولنگ اسٹیشن حساس قرار

Print Friendly, PDF & Email

لاہور: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے لاہور کے 90 فیصد پولنگ اسٹیشنوں کو حساس قرار دے دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور کے 44 حلقوں کے لیے 4 ہزار 403 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں جن میں سے 3 ہزار 540 کو حساس اور 813 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔ صرف 50 پولنگ اسٹیشنوں کو نارمل قرار دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حساس پولنگ اسٹیشنوں کے باہر فوج کے جوانوں کے ساتھ اضافی پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔ تمام پولنگ اسٹیشنوں پر کلوز سرکٹ ٹیلی ویژن (سی سی ٹی وی) کیمرے بھی نصب کیے جائیں گے۔

لاہور میں قومی اسمبلی کی 14 اور صوبائی اسمبلی کی 30 نشستوں پر پولنگ 8 فروری کو ہوگی۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

دریں اثنا، الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی ہدایت پر ضلعی مانیٹرنگ افسران خیبرپختونخوا کے ساتھ ساتھ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر امیدواروں اور دیگر متعلقہ اہلکاروں کو نوٹس جاری کر رہے ہیں اور جرمانے بھی کر رہے ہیں۔

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران نے امیدواروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر نو لاکھ چھیاسٹھ ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور ڈویژن میں امیدواروں پر 95 ہزار روپے، مالاکنڈ ڈویژن میں 3 لاکھ روپے، ہزارہ ڈویژن میں 1 لاکھ 71 ہزار روپے، مردان ڈویژن میں ایک لاکھ 5 ہزار روپے، کوہاٹ ڈویژن میں ایک لاکھ 15 ہزار روپےاوربنوں ڈویژن میں 30 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر امیدواروں پر15 ہزار جرمانہ عائد کیا گیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos