کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 میں پیر کو کراچی کے نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو آخری اوور میں 2 رنز سے شکست دے دی۔
عامر جمال کے آخری اوور میں کراچی کنگز کو جیت کے لیے 17 رنز درکار تھے لیکن وہ صرف 14 رنز ہی بنا سکے۔
اس سے قبل، پشاور زلمی نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان سپر لیگ سیزن نو کے میچ میں کراچی کنگز کو 148 رنز کا ہدف دیا ۔
اس سے قبل پشاور زلمی نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
رمضان کا مقدس مہینہ شروع ہونے کی وجہ سے میچ شام 7 بجے کے بجائے رات 9 بجے شروع ہوا۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.