وزارت داخلہ سندھ کے کچے کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کرے گی

[post-views]
[post-views]

وفاقی وزارت داخلہ نے صوبہ سندھ کے علاقے کچے کو ڈاکوؤں سے پاک کرنے کے لیے پوری قوت کے ساتھ مشترکہ آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ فیصلہ اسلام آباد میں وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد جائزہ کمیٹی کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا۔

اجلاس میں پاکستان بھر کی پولیس کو جدید ٹیکنالوجی فراہم کرنے کے لیے تفصیلی مشاورت اور غور کیا گیا۔

اجلاس میں چینی شہریوں کی سکیورٹی کے حوالے سے کیے گئے اقدامات کا بھی بغور جائزہ لیا گیا۔

فورم نے ان سیاحوں کی نقل و حرکت پر پابندی لگانے کا بھی فیصلہ کیا جو مقررہ ایس او پیز پر عمل نہیں کرتے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ غیر ملکی شہریوں کے تحفظ کے لیے ایس او پیز پر عمل درآمد میں غفلت برتنے پر سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos