Premium Content

روس نے نان اسٹرٹیجک نیوکلیئر ہتھیار تیار کر لیے، مشقیں شروع

Print Friendly, PDF & Email

روس نے نان اسٹرٹیجک نیوکلیئر ہتھیار تیار کر لیے اور ان کواستعمال کرنے کی عملی مشقیں بھی شروع کردی ہیں۔

روسی وزارت دفاع کے مطابق یہ مشقوں کا پہلا مرحلہ ہے جو سدرن ملٹری ڈسٹرکٹ میں کیا جارہا ہے، مشقوں کی ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے۔

روس کے فوجی محکمہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق نان اسٹرٹیجک نیوکلیئر ہتھیار تیار اور استعمال کرنے کی یہ عملی مشقیں روسی فیڈریشن کی مسلح افواج کے سپریم کمانڈر انچیف کے احکامات پر کی جارہی ہیں۔

اس پہلے مرحلے میں نان اسٹرٹیجک نیوکلیئر ہتھیار تیار اور انہیں استعمال کرنے کی عملی جانچ کی جارہی ہے اور ان مشقوں کی قیادت مسلح افواج کے جنرل اسٹاف کررہے ہیں۔ 

روسی حکام کے مطابق یہ اقدام مغربی حکام کی جانب سے روس کے خلاف اشتعال انگیز بیانات کے تناظر میں اپنی ملکی سلامتی اور علاقائی استحکام کی خاطر کیا جارہا ہے۔ 

حکام نے ان مشقوں کو نیٹو کی جانب سے روس میں عدم استحکام کی کوششوں کا جواب قرار دیا ہے۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos