اسلام آباد: حکومت کی جانب سے مالی سال 25-2024 کا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کرنے کے لیے قومی اقتصادی کونسل (این ای سی) کا اجلاس آج (پیر کو) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہو رہا ہے جس میں جاری معاشی صورتحال اور مستقبل کے سرمایہ کاری کے منصوبوں کے ساتھ ساتھ 2024-25 کےبجٹ اہداف کا جائزہ لیا جائے گا۔
یہ ملاقات ایک ایسے وقت میں ہورہی ہے جب حکومت بیجنگ کی جانب سے پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کرنے کی یقین دہانی اور آئی ایم ایف کے ایک اور پروگرام کے انتظار کے درمیان ترقیاتی بجٹ میں اضافہ کرنا چاہتی ہے۔
گزشتہ ہفتے، صدر آصف علی زرداری نے این ای سی کی تشکیل کی منظوری دی تھی ۔این ای سی 13 رکنی آئینی ادارہ ہے جو آرٹیکل 156 کے تحت کام کرے گا۔
این ای سی کے سربراہ وزیر اعظم ہوں گے اور چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اس کے اراکین ہیں۔ این ای سی کے دیگر ممبران میں وزیر اعظم کے نامزد کردہ چار اور صوبائی چیف ایگزیکٹوز کی طرف سے ایک ایک ممبر شامل ہے۔
وفاقی کابینہ کے چار ارکان – اسحاق ڈار، خواجہ آصف، محمد اورنگزیب اور احسن اقبال اس وقت این ای سی کے ارکان ہیں ۔
دوسری جانب مریم اورنگزیب کو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نامزد کیا ہے، جس کے بعد سندھ سے جام خان شورو، خیبرپختونخوا سے مزمل اسلم اور سندھ سے ظہور بلیدی کو نامزد کیا گیا ہے۔
اجلاس میں چاروں وفاقی یونٹس کے سالانہ ترقیاتی پروگراموں پر بھی غور اور منظوری دی جائے گی۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.













