اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر تین تعطیلات کا اعلان کیا ہے، کابینہ ڈویژن کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
عید کی تعطیلات 17 سے 19 جون (پیر سے بدھ) تک ہوں گی اور تمام سرکاری اور نجی دفاتر جمعرات (20 جون) کو دوبارہ اپنی سرگرمیاں شروع کریں گے۔
اس ہفتے کے شروع میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا تھا کہ ملک بھر میں عیدالاضحیٰ 17 جون (پیر) کو منائی جائے گی۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.