Premium Content

پاکستان پیپلزپارٹی کسی بھی سیاسی جماعت پرپابندی کے حق میں نہیں : وزیراعلیٰ سندھ

Print Friendly, PDF & Email

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی کے حق میں نہیں ہے۔

وزرا ءاور میئر کراچی کے ہمراہ کراچی میں جلوسوں کی سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی کی نئی لہر جاری ہے اور حالات کو سامنے رکھتے ہوئے سکیورٹی کے بہترین انتظامات کیے گئے، جلوس کے اختتام تک سکیورٹی کا جائزہ لیتا رہوں گا۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

انہوں نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور کے ایم سی بھی انتظامات کے لیے متحرک ہے جبکہ سندھ پولیس اور رینجرز سمیت دیگر سکیورٹی ادارے بھی چوکس ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پہلے جو میئر آتے تھے وہ اختیارات اور فنڈز کا رونا روتے تھے لیکن مرتضیٰ وہاب وہ میئر ہیں جو آتے ہیں جب انہیں شہر کی بہتری کے لیے صلاح مشورہ درکار ہوتا ہے، صرف فنڈز کے لیے انتظامی امور میں بھی مدد کے لیے میئر کراچی ہمیشہ رابطے میں رہتے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos