Premium Content

تحریک انصاف کا جلسہ ، عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ کرنے کے کیس میں  ڈی سی لاہور کو نوٹس جاری

Print Friendly, PDF & Email

لاہور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے 21 ستمبر کو ہونے والے جلسے سے متعلق عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ کرنے کے کیس میں ڈپٹی کمشنر لاہور کو جواب طلبی کا نوٹس جاری کر دیا۔

پاکستان تحریک انصاف سینٹرل پنجاب کے سینئر نائب صدر اکمل خان باری کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر جسٹس فاروق حیدر نے کیس کی سماعت کی۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

پی ٹی آئی کی جانب سے لاہور میں 21 ستمبرکو جلسہ کرنے کے معاملے میں عدالت نے ڈپٹی کمشنر لاہور سے 8 روز میں جواب طلبی کا نوٹس جاری کر دیا۔

اکمل خان باری کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا تھا کہ ڈپٹی کمشنر نے عدالتی احکامات کے باوجود تاحال جلسہ گاہ کی جگہ کے بارے آگاہ نہیں کیا۔

وکیل درخواست گزار کے مطابق لاہور میں پرامن جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا آئینی وجمہوری حق ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos