آئی سی سی وفد کی محسن نقوی سے ملاقات

[post-views]
[post-views]

آئی سی سی چیمپئن ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان کے دورے پر آئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے وفد کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سربراہ محسن نقوی نےاسٹیڈیمز کے اپ گریڈیشن کی بروقت تکمیل کی یقینی دہانی کرادی۔

اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں وفد نے سکیورٹی کے حوالے سے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق محسن نقوی سے آئی سی سی کے وفد نے چیمپئن ٹرافی ٹورنامنٹ 2025ء کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات میں سکیورٹی کے انتظامات پر بھی بات ہوئی، آئی سی سی کے وفد نے کراچی اور راولپنڈی میں چیمپئن ٹرافی کے لیے کیے جانے والے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور انہیں تسلی بخش قرار دیا۔

اس موقع پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے آئی سی سی چیمپئن ٹرافی کے لیے عالمی معیار کے انتظامات کی یقین دہانی کرائی۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

انہوں نے کہا کہ اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کا کام چیمپئن ٹرافی سے قبل ہر صورت مکمل کر لیا جائے گا، تمام ٹیموں کے لیے فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے۔

محسن نقوی نے کہا کہ آئی سی سی چیمپئن ٹرافی ٹورنامنٹ کا پاکستان میں انعقاد ایک اعزاز ہے، جتنا بڑا ٹورنامنٹ ہے اس کے مطابق انتظامات کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔

پی سی بی کے چیئرمین نے کہا کہ تمام ٹیموں کے کھلاڑی پُرامن اور محفوظ ماحول میں کرکٹ کے کھیل کو انجوائے کریں گے، اپ گریڈیشن کے بعد سہولتیں عالمی معیار کی ہوں گی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos