Premium Content

پاکستان کے نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف نے دنیا کی 14 بلند چوٹیاں سر کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا

Print Friendly, PDF & Email

کوہ پیما شہروز کاشف نے دنیا کی 14 بلند چوٹیاں سر کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا، اس طرح وہ 8 ہزار میٹر سے بلند تمام 14 چوٹیاں سر کرنے والے کم عمر ترین پاکستانی بن گئے ہیں۔

شہروز کاشف نے یہ کارنامہ آج 8027 میٹر بلند شیش پنگم کی چوٹی سر کرتے ہوئے انجام دیا۔وہ سرباز خان کے بعد دوسرے پاکستانی ہیں جنہوں نے تمام 14 بلند ترین چوٹیاں سر کی ہوں۔

سرباز نے گزشتہ ہفتے شیش پنگم سر کرکے یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے پاکستانی کوہ پیما بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

شہروز کاشف کا ایٹ تھوزنڈر سر کرنے کا سفر 2019 میں شروع ہوا، جب انہوں نے صرف 17 سال کی عمر میں 8047 میٹر بلند براڈ پیک کو سر کیا۔

شہروز کاشف نے اس کامیابی کے بعد کہا کہ دنیا کی 14بلند ترین چوٹیاں سر کرنے کی کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں،ان کا کہنا تھا کہ یہ سب کچھ حاصل کرنا ان کیلئے آسان نہیں تھا، میرے لئے یہ کسی معجزے سے کم نہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos