Premium Content

دیگر آپشن موجود ہیں لیکن آئینی ترمیم پراتفاق رائے چاہتے ہیں، عطا تارڑ

Print Friendly, PDF & Email

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ نمبرز کا مسئلہ نہيں، دیگر آپشن موجود ہیں لیکن اتفاق رائے سے آگے بڑھنا چاہ رہے تھے۔

ہفتے کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزير اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ اگر اتفاق رائے نہیں ہوتا تو دوسرے آپشنز استعمال کریں گے۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

انہوں نے کہا کہ آئینی ترمیم پر سیاسی جماعتوں کو ایک پوائنٹ پر آن بورڈ کرنا حکومت کی ذمے داری ہے، کوشش ہے آج ہی ترامیم منظور کروالی جائیں۔

رہنما مسلم لیگ ن حنیف عباسی نے کہا کہ جو اپنے اداروں میں ڈکٹیٹر بنے ہوئے تھے یہ ترمیم ان کے لیے ہے۔

دوسری جانب رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ آئینی ترامیم کا معاملہ آج حل نہ ہوا تو امید ہے کل تک ہوجائے گا، مولانا نے حکومت کے مسودے سے اتفاق کیا ہے، پی ٹی آئی والوں کو بانی اتفاق کی اجازت ہی نہيں ديں گے کہ ان کا ایجنڈا ہی یہی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos