Premium Content

تحریک انصاف کا آئینی ترمیم کا حصہ نہ بننے اور ووٹنگ کے بائیکاٹ کا اعلان

Print Friendly, PDF & Email

تحریک انصاف نے مجوزہ 26 ویں آئینی ترمیم کا حصہ نہ بننے اور ووٹنگ کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔

تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے اعلامیے کے مطابق پی ٹی آئی سینیٹ اور قومی اسمبلی دونوں ایوانوں میں آئینی ترمیم پر رائے شماری کے عمل کا مکمل بائیکاٹ کرے گی۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ  تحریک انصاف کے ٹکٹس پر سینٹ اور قومی اسمبلی کا حصہ بننے والے ارکان پارٹی پالیسی اور عمران خان کی ہدایت پر عمل کے پابند ہیں، رائے شماری میں حصہ لینے والے ارکان کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔

پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے کہا کہ ‏انتخاب پر کھلا ڈاکہ ڈالنے اور عوام کا مینڈیٹ ہتھیا کر ایوانوں پر قابض ہونے والے گروہ کے پاس آئین کو بدلنے کا کوئی اخلاقی، جمہوری اور آئینی جواز نہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos