اسپین میں خوفناک سیلاب میں وہاڑی سے تعلق رکھنے والی پاکستانی فیملی کے 2 بچے جاں بحق ہوگئے۔
بچوں میں میں ساڑھے 3 سالہ بیٹی اور 6 سالہ بیٹا شامل ہیں جو اس سیلابی ریلے کی نذر ہو گئے۔
اس بات کی تصدیق سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اسپین میں پاکستانی سفارت خانہ نے بھی کی ہے، پوسٹ میں لکھا تھا کہ ہمیں اطلاع موصول ہوئی ہے کہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے دو ہسپانوی بچے سیلاب میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
دوسری جانب سے لاشیں ریکور کی گئی ہیں جنہیں ڈی این ایز کی کنفرمیشن کے بعد متاثرہ خاندان کے حوالے کیا جائے گا۔