امریکی صدارتی انتخابات کے لیے انڈیانا، فلوریڈا، ورمونٹ، جارجیا سمیت کئی ریاستوں میں پولنگ ختم ہو گئی ، ووٹوں کی گنتی اور نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔
پانسہ پلٹنے والی ریاستوں میں سے ایک ریاست شمالی کیرولائنا، ویسٹ ورجینیا، اوہائیو ، الینوائے، میری لینڈ اور پنسلوینیا میں بھی پولنگ کا وقت ختم ہو گیا۔
ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ 248 الیکٹورل ووٹ حاصل کر کے آگے ہیں جبکہ کاملا ہیرس کو 216 الیکٹورل ووٹ ملے ہیں ، کسی بھی امیدوار کو جیت کیلئے 538 میں سے 270 الیکٹورل ووٹ درکار ہیں۔
سوئنگ ریاستوں پنسلوینیا ، جارجیا ، مشی گن ، ایری زونا ، وسکونسن اور نیواڈا میں بھی ڈونلڈ ٹرمپ کو برتری حاصل ہے جبکہ کاملا ہیرس نے صرف مشی گن میں برتری حاصل کی۔
امریکی میڈیا کے مطابق انڈیانا، ریاست اولکاباما، جنوبی کیرولینا، ریاست مسیسپی ، ویسٹ ورجینیا میں بھی ڈونلڈ ٹرمپ جبکہ کاملا ہیرس ورمونٹ میں کامیاب ہو گئیں۔
سینیٹ میں بھی ری پبلکن پارٹی نے اکثریت حاصل کر لی ،سینیٹ میں ری پبلکن کی 51 اور ڈیموکریٹس کی 43 نشستیں ہو گئی ہیں۔ 100 رکنی سینیٹ میں اکثریت کے لیے 51 نشستیں درکار ہوتی ہیں۔