چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کو اب اعتماد کا ووٹ لینا ہو گا۔
کراچی کے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے وزارت سے استعفوں کی اطلاعات کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا بھی اہم بیان سامنے آیا ہے۔
اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ اب شہباز شریف اعتماد کا ووٹ لینا ہو گا، اب شہباز شریف کو پوری طرح ٹیسٹ کریں گے، پی ٹی آئی نے ٹیسٹ پاس کر لیا اب شہبازشریف کی باری ہے۔
ادھر ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس بھی کراچی میں جاری ہے جس میں ایم کیو ایم بلدیاتی انتخابات اور حکومت کے ساتھ رہنے یا علیحدہ ہونے سے متعلق مستقبل کے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔ یاد رہے کہ چند روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کی ہدایت پر اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیا تھا۔