بلاگ تلاش کریں۔

مشورہ

افغانستان کے وزیر خارجہ کو سفری پابندی کے باوجود دورہ پاکستان کی اجازت مل گئی۔

افغانستان کے وزیر خارجہ کو سفری پابندی کے باوجود دورہ پاکستان کی اجازت مل گئی۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کمیٹی نے طالبان حکومت کے نگران وزیر خارجہ امیر خان متقی کو پاکستان اور چین کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کے لیے آئندہ ہفتے پاکستان آنے کی اجازت دے دی۔

ریپبلک پالیسی اردو انگریزی میگزین خریدنے کیلئے لنک پر کلک کریں۔

https://www.daraz.pk/shop/3lyw0kmd

اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن نے 4 روزہ دورے کے لیے سفری پابندی سے استثنا دینے کی درخواست کی تھی۔

دوسری جانب افغانستان کی صورتحال پر دوحا میں سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں  پاکستان، امریکا، چین، ایران، بھارت اور برطانیہ سمیت کئی ممالک نے شرکت کی جب کہ اجلاس میں طالبان حکومت کو مدعو نہیں کیا گیا تھا، اس اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی حنا ربانی کھر کررہی ہیں۔

طالبان کے نائب ترجمان بلال کریمی نے توقع ظاہر کی کہ اجلاس میں افغانستان سے پابندیاں ہٹانے کی راہ ہموار ہوگی، افغانستان کے منجمد اثاثے جاری کرنے پر بھی بات ہونی چاہیے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos