ترقی کا سفر نہ رکتا تو پاکستان ساتویں بڑی معیشت ہوتا: احسن اقبال

[post-views]
[post-views]

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ اگر ترقی کا سفر درمیان میں نہ رکا ہوتا تو آج پاکستان دنیا کی ساتویں بڑی معیشت ہوتا۔

کراچی ایکسپو سینٹر میں میری ٹائم ایکسپو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ تمام ملکی و غیر ملکی مندوبین کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے میری ٹائم کے شعبے میں نمایاں پیش رفت کی ہے اور ہمیں سمندری حیاتیات کے تحفظ کے لیے مزید اقدامات کرنا ہوں گے۔

احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کا جغرافیائی محلِ وقوع اسے عالمی سطح پر منفرد حیثیت دیتا ہے، اور یہ وسطی ایشیا، جنوبی ایشیا اور مشرقِ وسطیٰ کے درمیان تجارتی مرکز بننے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ کراچی اپنی پرانی معاشی اور تجارتی عظمت دوبارہ حاصل کرے گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان توانائی، آئی ٹی اور معدنیات سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے لیے پرکشش ملک ہے۔ ان کے مطابق پورٹ قاسم سمیت تمام بندرگاہوں کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے تاکہ پاکستان عالمی سمندری تجارت کا اہم مرکز بن سکے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos