کویت کے نئے امیر شیخ مشعل الاحمد الصباح نے پاکستان اور کویت تعلقات کی مکمل حمایت کا اظہار کیا ہے اور ان تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
وہ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے گفتگو کررہے تھے جنہوں نے امیر نواف الاحمد الجابر الصباح کے انتقال پر تعزیت کے لیے کویت کا دورہ کیا۔
شیخ مشعل الاحمد الصباح نے دکھ کی اس گھڑی میں کویت کے عوام کے ساتھ کھڑے ہونے پر پاکستان کی قیادت، حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.
وزیراعظم نے پاکستان کی قیادت، حکومت اور عوام کی جانب سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ نواف الاحمد الجابر الصباح کو پاکستان کے خیر خواہ اور دوست کے طور پر یاد رکھا جائے گا جنہوں نے دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو آگے بڑھانے میں گراں قدر خدمات انجام دیں۔