امریکہ نے پاکستان سے پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کے بارے میں معلومات کی درخواست کی ہے جسے امریکی سرزمین پر قتل کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
امریکی انٹیلی جنس نے آصف کی رقم کی نیویارک منتقلی، غیر ملکی سفر اور کیس سے متعلق پاکستانی رابطوں کی تفصیلات طلب کی ہیں۔
ذرائع کے مطابق آصف مرچنٹ نے امریکی ہٹ مین کو دینے کے لیے پاکستان سے 5 ہزار ڈالر کی درخواست کی تھی۔
ذرائع کے مطابق آصف مرچنٹ نے کراچی میں اپنے چچا سے 5 ہزار ڈالر کی درخواست کی تھی۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.
وہ 2015 سے 2024 کے درمیان ایران، عراق اور یمن کے کم از کم 15 دورے کر چکے ہیں، اور 2013 اور 2017 میں امریکہ کا دورہ بھی کر چکے ہیں۔
آصف مرچنٹ کے زیر استعمال چار پاکستانی موبائل نمبرز اور ایک بین الاقوامی نمبر کی تفصیلات حاصل کر لی گئی ہیں۔ کراچی میں ان کے نام پر رجسٹرڈ تین گاڑیوں اور ایک موٹر سائیکل کا ریکارڈ بھی ملا ہے، مزید تحقیقات جاری ہیں۔
دریں اثناء مقامی حکام نے بھی آصف مرچنٹ کے خلاف اپنی اپنی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
واضح رہے کہ کراچی میں اس کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں ملا اور نہ ہی پاکستان کے اندر کسی جرم میں اس کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت ملا ہے۔ دیگر تحقیقاتی ایجنسیاں بھی اس معاملے میں معلومات اکٹھی کر رہی ہیں۔