واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ملر نے کہا ہے کہ امریکہ جمہوریت کے احترام اور پاکستان میں تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ یکساں سلوک پر زور دیتا ہے۔
واشنگٹن میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ملر نے کہا کہ پاکستان میں اندرونی سیاسی معاملات ایسے ہیں جن پر ہم کوئی پوزیشن نہیں لیتے۔ ہم جمہوریت کے احترام، انسانی حقوق کے احترام اور تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ یکساں سلوک پر زور دیتے ہیں۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.
ایک سوال کے جواب میں ملر نے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ نے کانگریس سے پاکستان کو جمہوریت کی مضبوطی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے 101 ملین ڈالر کی درخواست کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس 101 ملین ڈالر کی ‘کثیر المقاصد امداد’ کو جمہوریت اور سول سوسائٹی کو مضبوط کرنے، دہشت گردی اور انتہا پسندی کا مقابلہ کرنے، اقتصادی اصلاحات اور قرضوں کے انتظام کی حمایت کے پروگراموں کے لیے استعمال کیا جائےگے۔