واشنگٹن: امریکہ نے ایک بار پھر پاکستان پر اپنی آئینی اور بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری کرنے پر زور دیا ہے۔
یہ باتیں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ملر نے وائٹ ہاؤس میں اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہیں۔
اپنی میڈیا ٹاک کے دوران، انہوں نے پاکستان پر زور دیا کہ وہ آزادی اظہار اور پرامن عوامی اجتماع کے حق کا احترام کرے۔
تاہم، ملر نے پاکستان کے انتخابات کے بارے میں امریکی ایوان نمائندگان کی جانب سے حال ہی میں منظور کی گئی قرارداد پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔
واضح رہے کہ امریکا نے 26 جون کو ایک قرارداد منظور کی تھی جس میں پاکستان سے 8 فروری کے انتخابات میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ امریکی قانون سازوں نے پاکستان میں لوگوں کے اختلاف کی آوازکو دبانے کی کوششوں کی مذمت کرنے والی مجوزہ قرارداد پر 368-7 ووٹ دیا۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.