Premium Content

ایپس کی ڈاؤن لوڈنگ کے لیے گوگل نے نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کر دیا

Print Friendly, PDF & Email

گوگل اپنے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرانے والا ہے جس کو استعمال کرتے ہوئے گوگل پلے اسٹور پر بیک وقت دو ایپس کو ڈاؤن لوڈ کیا جا سکے گا۔

گوگل کی جانب سے اس فیچر کے متعارف کرائے جانے کے بعد طاقتور پروسیسرکی حامل ڈیوائسز اور اچھے بینڈوتھ کا انٹرنیٹ رکھنے والے صارفین بہتر طریقے سے ڈاؤن لوڈنگ کر سکیں گے۔

دوہزاراُنیس میں گوگل نے اس فیچر کا تجربہ کیا تھا لیکن اس کو بڑے پیمانے پر نافذ العمل نہیں کیا گیا تھا۔ لیکن اب ایسا ظاہر ہوتا ہے کہ کمپنی کی جانب سے یہ فیچر عالمی سطح پر صارفین کے لیے متعارف کرایا جانے والا ہے جو گوگل پلے اسٹور کے استعمال میں واضح بہتری لے کر آ سکے گا۔

اس سے قبل گوگل پلے اسٹور سے ایپلی کیشنز ایک ساتھ ڈاؤن لوڈ ہونے کے بجائے ایک کے بعد ایک ڈاؤن لوڈ ہوتی تھیں۔ لیکن نئے فیچر کے بعد صارفین ایک ساتھ دو ایپس کو ایک ساتھ ڈاؤن لوڈنگ پر لگا سکیں گے جو فون کی بہتر پروسیسنگ پاور انٹرنیٹ اسپیڈ کو استعمال کرتے ہوئے اس کو ممکن بنائے گا۔

گوگل کی جانب سے کیا جانے والا یہ اقدام صارفین کے تجربے کو مزید بہتر کرنے میں مدد دے گا۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos