آسمانی بجلی گرنے کا خطرہ: پی ڈی ایم اے نے گائیڈ لائنز جاری کر دیں

[post-views]
[post-views]

کوئٹہ: بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور آسمانی بجلی گرنے سے ہونے والے جانی نقصان کے پیش نظر پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے عوام کے لیے گائیڈ لائنز جاری کر دی ہیں۔

عید کے تیسرے روز سے صوبے کے تقریباً تمام اضلاع میں موسلادھار بارش شروع ہونے کے باعث بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے سے اب تک کم از کم 8 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

پی ڈی ایم اے نے اتوار کو ایک بیان میں کہا کہ آسمانی بجلی عام طور پر کھلی اور بلند جگہوں پر گرتی ہے، لوگوں سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی جاتی ہے۔لوگ گرج چمک کے دوران درختوں کے نیچے پناہ لینے سے گریز کریں اور چمکدار چیزوں کو کھلے آسمان کے نیچے نہ رکھیں۔ پی ڈی ایم اے نے کہا کہ میدانوں، ساحلوں اور دیگر کھلے علاقوں سے گریز کرنے کے علاوہ گاڑیوں، کھمبوں سمیت لوہے کی چیزوں سے خود کو دور رکھیں۔

پی ڈی ایم اے نے زور دیا کہ موبائل فون گیم، لینڈ لائن فون، کمپیوٹر، لیپ ٹاپ کے کھلے میں استعمال سے بھی گریز کیا جائے۔ پی ڈی ایم اے نے مزید کہا کہ گرج چمک کے ساتھ موٹر سائیکل، سائیکل وغیرہ پر سفر نہ کریں۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos