Premium Content

اے ٹی سی نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں علیمہ اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی

Print Friendly, PDF & Email

لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں پی ٹی آئی بانی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان سمیت 34 ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔

عدالت نے پی ٹی آئی  بانی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان سمیت 34 ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی کی بہنیں عبوری ضمانت کی مدت ختم ہونے پر عدالت میں پیش ہوئیں۔

عدالت نے پی ٹی آئی بانی کی بہنوں سمیت 34 ملزمان کی عبوری ضمانت میں 21 مئی تک توسیع کا حکم دیتے ہوئے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر مکمل تفتیشی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos