Exclusive Content

Add

بدلتےموسم کیساتھ ہی کے پی کے میں ڈینگی وائرس کی بھرمار

Print Friendly, PDF & Email

موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی خیبر پختونخوا کے بعض اضلاع میں ڈینگی وائرس سر اٹھانے لگا۔

محکمہ صحت کے مطابق صوبے کے تین اضلاع میں اب تک 10 کیس رپورٹ ہوچکے ہیں، مردان میں 8 ، باجوڑ اور بنوں میں ایک،ایک کیس رپورٹ ہوا۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ڈینگی ایکشن پلان کیلئے فنڈز کی فراہمی تاخیر کا شکار ہے، خیبر پختونخوا نے حکومت سے ڈینگی کی روک تھام کے لیے 35 کروڑ روپے کے فنڈز مانگے جو ابھی تک نہیں ملے۔

یہ بھی پڑھیں: https://republicpolicy.com/rawalpindi-ki-atraf-dengui-k-tadaruk-ka-mansuba/

فنڈز نہ ملنے کی صورت میں محکمہ صحت نے اس سال صوبے میں ڈینگی کے زیادہ کیس سامنے آنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ سال بھی ڈینگی کے خاتمے کیلئے فنڈز کم ملے تھے، فنڈز کی دستیابی سے ڈینگی پر قابو پانے میں مدد ملتی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

AD-1