بھارت کے شہر چنئی میں کھیلے جانے والے ایشین چیمپئن ٹرافی کے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 0-4 سے شکست دے کر سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا۔
پاکستان نے شروع میں اچھے کھیل کا مظاہرہ پیش کیا اور پاکستانی کھلاڑیوں نے کئی بھارتی یقینی گولز کو روکا تاہم بھارتی ٹیم کے کپتان ہرمپیت سنگھ نےکھیل کے 13 ویں اور 23 ویں منٹ میں گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔ تیسرا گول کھیل کے 36 ویں منٹ میں جوگراج سنگھ نے کر کے بھارتی ٹیم کی برتری 0-3 کر دی۔
بھارت کی جانب سے چوتھا اور آخری گول میچ کے آخری لمحات میں اکشدیپ سنگھ نے کیا۔ شکست کے بعد پاکستان سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گیا ہے۔ پاکستان اب پانچویں پوزیشن کے لیے چین کے خلاف اپنا میچ کھیلے گا۔