بھارت کا پاکستان سے حافظ سعید کی حوالگی کا مطالبہ

اسلام آباد :  بھارت نے پاکستان سے باضابطہ طور پر کالعدم جماعت الدعوۃ کے رہنما حافظ محمد سعید کی حوالگی کی درخواست کی ہے، دفتر خارجہ کی تصدیق۔

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ ’پاکستان کو بھارتی حکام کی جانب سے منی لانڈرنگ کے مبینہ کیس میں حافظ سعید کی حوالگی کی درخواست موصول ہوئی ہے۔

تاہم، ترجمان نے پاکستان اور بھارت کے درمیان حوالگی کے دو طرفہ معاہدے کی عدم موجودگی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی درخواست پر عمل کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

ہندوستان حافظ سعید پر سرحد پار سے حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام لگاتا ہے لیکن کالعدم تنظیم کے سربراہ ان الزامات کی تردید کرتے ہیں۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos