Premium Content

بھارت میں ’’بے نظیر اسکوائر‘‘ سب کی توجہ کا مرکز بن گیا

Print Friendly, PDF & Email

بھارتی ریاست کیرالہ کے دارالحکومت تھرواننت پورم کی ایک معروف شاہراہ کو پاکستان کی سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی تصاویر سے سجا کر اس جگہ کو بے نظیر اسکوائر کا نام دیدیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کیرالہ میں کمیونسٹ پارٹی کے خواتین ونگ ’’آل انڈیا ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن‘‘  کے زیراہتمام نیشنل کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں دارالحکومت کی تمام اہم شاہراہوں اور مقامات پر بینرز لگائے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/baharat-pakistan-mukhalif-bayaniye-sy-apni/

ان بینرز میں شہید بے نظیر بھٹو کی تصویر بھی آویزاں ہے۔ جس پر لکھا ہے کہ بے نظیر بھٹو پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعظم تھیں جنہیں ہارورڈ سمیت دنیا کی 9 بہترین یونیورسٹیوں سے ڈاکٹریٹ کی ڈگریاں دی گئیں۔

بینرز پر پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعظم کی تصویر کے ساتھ ساتھ بینظیر اسکوائر کے الفاظ بھی لکھے گئے ہیں۔ عوام کی اکثریت نے کمیونسٹ پارٹی کے اس اقدام کو سراہا ہے۔

مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/maudi-inteha-pasand-jamat-ki-intaha-pasandun/

تاہم مودی کی جماعت بی جے پی کے کارکنوں نے شہر بھر میں ہنگامہ برپا کردیا۔ بی جے پی رہنما سندیپ واشاپتی کا کہنا تھا کہ دشمن ملک کی سابق وزیراعظم کی تصاویر لگانا ملک سے غداری ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos