بنگلہ دیش نے پاکستانیوں کیلئے سکیورٹی کلیئرنس کی شرط ختم کر دی

بنگلہ دیش کی معزول وزیراعظم شیخ حسینہ کے بھارت فرار ہوجانے کے بعد سے ڈھاکہ اور اسلام آباد کے مابین تعلقات تیزی سے بہتری کی جانب گامزن ہیں جبکہ انڈیا مخالف پروپیگنڈا جاری رکھا ہوا ہے۔

بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش نے پاکستانیوں کے لیے سکیورٹی کلیئرنس کی شرط ختم کردی ہے،اس نئی پیش رفت پر بھارتیوں کی چیخیں نکل گئی ہیں۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

ایک بھارتی صارف نے لکھا کہ جس رفتار سے معاملات طے پارہے ہیں آئندہ ایک دو برس میں بنگلہ دیش پاکستان میں ضم ہوجائے گا۔

اس سے قبل پاکستان اوربنگلہ دیش کے درمیان تقریبا 20 سال بعد اہم پیش رفت سامنے آئی تھی کہ پاکستان سے ایک مال بردار بحری جہاز پہلی بار بنگلہ دیش پہنچا تھا۔

واضح رہے کہ 1971 کی جنگ اور قیام پاکستان کے بعد سے پاکستان اور بنگلہ دیش سے تعلقات میں اُتار چڑھاؤ آتا رہا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos