Premium Content

جموں کشمیر پر بھارتی دعوے بے بنیاد ، ترجمان پاکستانی دفتر خارجہ

Print Friendly, PDF & Email

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہےکہ جموں و کشمیر کا مسئلہ ایک بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ تنازع ہے، بھارت بے بنیاد دعوے ترک کردے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہناہے کہ  جموں و کشمیر کا تنازع بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ ہےجو اقوام متحدہ  سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل ہوناچاہیے۔ مسئلہ کشمیر کا حل جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کے لیے اہم ہے۔ پاکستان واضح طور پر بھارتی وزیر خارجہ کے بیان کو مسترد کرتا ہے۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ بھارتی وزیر کے مطابق جموں و کشمیر کا تنازع یکطرفہ طور پر طے ہوا ہے ،ایسے بھارتی  دعوے نہ صرف گمراہ کن ہیں بلکہ خطرناک حد تک فریب ہیں، ایسے بیانات زمینی حقائق کو صریح طور پر نظر انداز کرتے ہیں،بھارت کے غیر قانونی یکطرفہ اقدامات مقبوضہ جموں و کشمیر کی حقیقت کو تبدیل نہیں کر سکتے ۔

پاکستان، بھارت سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ جموں و کشمیر  بارے اپنی اشتعال انگیز بیان بازی اور بے بنیاد دعوے ترک کرے، بھارت جموں و کشمیر کے تنازع کے منصفانہ، پرامن اور دیرپا حل اور جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن کے لیے بامعنی مذاکرات میں مشغول ہو۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos