Premium Content

بجٹ اجلاس، پیپلز پارٹی نے بائیکاٹ کا فیصلہ واپس لے لیا

Print Friendly, PDF & Email

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی نے وفاقی حکومت کے ساتھ مذاکرات کے بعد بجٹ اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ واپس لے لیا۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے تاحال بجٹ پر ووٹ دینے سے متعلق تاحال فیصلہ نہیں کیاتاہم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے تمام اراکین قومی اسمبلی کو ہدایت کی ہے کہ تمام ارکان بجٹ اجلاس میں شرکت کریں۔

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کی ہدایت پر پیپلزپارٹی کے ارکان اسمبلی بجٹ اجلاس میں شریک ہوئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مذاکراتی کمیٹیوں کے اراکین نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی اور حکومت سازی کے وقت ہونے والے معاہدہ پر مکمل عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی۔

مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کی مذاکراتی کمیٹیوں کی بیٹھک آج دوبارہ شیڈول ہے، فریقین تمام معاملات پر اتفاق رائے کے بعد تحریری معاہدہ بھی کریں گے۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos