سی ڈی اے نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر عملدرآمد کرتے ہوئے سیکٹر جی-8 میں قائم پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹریٹ کو ڈی سیل کر دیا۔
پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری عمر ایوب نے پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے دفتر کا دورہ کیا۔عمر ایوب نے کہا کہ اہم ریکارڈ اور دستاویزات غائب ہیں، اور کمپیوٹرز، ڈی وی آرز اور دیگر سامان بھی نہیں ہے۔
عمر ایوب نے اسلام آباد کے انسپکٹر جنرل ، ایف آئی اےاورسی ڈی اے سے واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا اور اسےڈکیتی قرار دیا۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.
بعد ازاں پی ٹی آئی رہنماؤں نے ارکان اسمبلی سے متعلق اہم کوائف برآمد کر لیے جن میں دستخط شدہ حلف نامے شامل تھے جنہیں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے اپنی تحویل میں لے لیا ۔
گزشتہ روز، اسلام آباد ہائی کورٹ نےسی ڈی اےکو حکم دیا تھا کہ وہ ایک ہفتے کے اندر بلڈنگ کنٹرول ریگولیشنز کی تعمیل کرنے کے بعد پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹریٹ کو ڈی سیل کرے۔
میونسپل کارپوریشن آف اسلام آباد نے 23 جولائی کو اسلام آباد کے بلڈنگ اسٹینڈرڈز فار فائر پریونشن اینڈ لائف سیفٹی 2010 کی خلاف ورزی پر عمارت کو سیل کر دیا تھا۔