لاہور زمان پارک میں عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں راولپنڈی تنظیم کے رہنماؤں اور عہدیداروں سے مشاورت کی گئی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عمران خان منگل کے روز بینکنگ کورٹ میں پیش ہوں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین تحریک انصاف کے ساتھ پارٹی کے سینیئر رہنما بھی عدالت جائیں گے۔
راولپنڈی ڈویژن کےعہدیداروں کو عمران خان کے استقبال کی ہدایت کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/lahore-high-court-ki-imran-khan-ko-sham-panch-baje-tak/
خیال رہے کہ بینکنگ کورٹ اسلام آباد نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو 28 فروری کوپیش ہونےکا حکم دیا ہے۔