Premium Content

سگریٹ نوشی جلد ترک کرنے سے پھیپھڑوں کے کینسر سے بچاؤ ممکن

Print Friendly, PDF & Email

محققین کا کہنا ہے کہ تمباکو نوشی کو جلد ترک کر دینا پھیپھڑوں کے کینسر کے سبب ہونے والی موت سے بچانے کی شرح کو بہتر کر دیتا ہے۔

تحقیق کے نتائج میں کینسر کے بعد سگریٹ نوشی ترک کرنے کی نسبت کینسر کو جانچنے سے قبل سگریٹ نوشی کے ترک کرنے کے فوائد سامنے آئے۔

اس تحقیق کے نتائج میں معلوم ہوا کہ پھیپھڑوں کے کینسر کی سب سے عام قسم کے سبب تمباکو نوشی کرنے والوں میں موت کی شرح 68 فی صد زیادہ ہوتی ہے جبکہ تمباکو نوشی ترک کر دینے والوں میں کبھی بھی تمباکو نوشی نہ کرنے والوں کی نسبت موت کی شرح 26 فی صد زیادہ ہوتی ہے۔

نتائج کے مطابق  مریضوں نے  کینسر کی بیماری سے جتنا عرصہ قبل تمباکو نوشی چھوڑ دی تھی ان کے بچنے کے امکانات اتنے زیادہ تھے۔

جاما نیٹورک اوپن جرنل میں شائع ہونے والی یہ تحقیق، جو ان چند مطالعوں میں سے ایک ہے جس میں تمباکو نوشی کرنے والے اور وہ افراد جنہوں نے کبھی تمباکو نوشی نہیں کی تھی ان کے درمیان موت کی شرح کا جائزہ لیا گیا ہے، بتاتی ہے کہ اس نقصان دہ عادت کے ترک کرنے  کےکیا اثرات ہوتے ہیں۔

پھیپھڑوں کے کینسر کی تشخیص کے بعد کبھی سگریٹ نوشی نہ کرنے کا تعلق بیماری سے بچنے کے بہتر امکانات سے تھا لیکن تحقیق کے نتائج میں تشخیص سے قبل سیگریٹ نوشی کا ترک کرنا اور موت کی شرح میں کمی کے درمیان واضح تعلقات تھے۔

محققین کو معلوم ہوا کہ مریض جتنا زیادہ عرصہ سگریٹ نوشی کے بغیر رہتا ہے اس کی صحت کےلیے اتنے فوائد ہوتے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos