Premium Content

کورونا وائرس کی سب سے زیادہ تیزی سے پھیلنے والی نئی قسم دریافت

Print Friendly, PDF & Email

کورونا وائرس کی سب سے زیادہ تیزی سے پھیلنے والی نئی قسم سامنے آئی ہے۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق اومیکرون کی ذیلی قسم ایکس بی بی 1.5 اس وائرس کی اب تک کی سب سے زیادہ متعدی قسم ہے۔مگر عالمی ادارے کا کہنا تھا کہ بظاہر اومیکرون کی یہ قسم لوگوں کو زیادہ بیمار نہیں کرتی۔

مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/corona-ka-naya-varient-bf7-surathal-monitor-kr/

ڈبلیو ایچ او کی کووڈ کمیٹی کی سربراہ ماریہ وان نے بتایا کہ عالمی حکام فکرمند ہیں کہ اومیکرون کی یہ نئی ذیلی قسم کتنی تیزی سے شمال مشرقی امریکا میں پھیل رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکا میں ہر 2 ہفتوں میں ایکس بی بی 1.5 کے کیسز کی تعداد دوگنا بڑھ رہی ہے، جس کے باعث یہ وہاں سب سے زیادہ عام قسم بن چکی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ اومیکرون کی تمام ذیلی اقسام میں سب سے زیادہ تیزی سے پھیلنے والی قسم ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق چین میں 98 فیصد کیسز اومیکرون کی ذیلی اقسام بی اے 5.2 اور بی ایف 7 کا نتیجہ ہیں۔

مزیدپڑھیں: https://republicpolicy.com/cheen-ma-paye-janywala-corona-k-naye-variant/

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos