Premium Content

سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو دس دس سال قید بامشقت کی سزا دے دی گئی

Print Friendly, PDF & Email

سائفر کیس کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت نے آج سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو 10، 10 سال قید کی سزا سنا دی۔

 سابق وزیراعظم اور سابق وزیر خارجہ کو سفارتی سائفر کے حقائق کو مسخ کرنے کے جرم میں مقدمے کا سامنا تھا۔

پی ٹی آئی کے دونوں رہنماؤں پر الزام تھا کہ وہ اپنے مقاصد کی تکمیل کے لیے سائفر کے مواد کو غلط طریقے سے استعمال کر رہے ہیں۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

 خصوصی عدالت کے جج ابوال حسنات ذوالقرنین نے آج (منگل کو) سماعت کے دوران دفعہ 342 کے تحت دونوں ملزمان کے بیانات قلمبند کرنے کے فوراً بعد سائفر کیس کا فیصلہ سنایا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ استغاثہ کے پاس سابق وزیر اعظم اور سابق وزیر خارجہ کے خلاف الزامات ثابت کرنے کے لیے کافی شواہد موجود ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos