Premium Content

سائفر کی ڈی کلاسیفائیڈ تمام کاپیاں واپس وزارت خارجہ میں جمع

Print Friendly, PDF & Email

اسلام آباد: سائفر کی ڈی کلاسیفائیڈ تمام کاپیاں وزارت خارجہ کو واپس موصول ہوگئیں۔

چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی نے سائفر کی ڈی کلاسیفائیڈ کاپیاں دفتر خارجہ کو واپس کر دیں، پی ٹی آئی حکومت میں سائفر کاپیاں چیف جسٹس، اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ آفس کو ارسال کی گئی تھیں۔

ذرائع کے مطابق سائفر کی ڈی کلاسیفائیڈ کاپیاں اسپیکر اور چیئرمین سینیٹ آفس سے واپس دفتر خارجہ جمع کرائی گئی تھی، 2023 میں سائفر کیس عدالتوں میں زیر سماعت تھا، 2023 میں وزارت خارجہ کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کو خط لکھا گیا، خط میں سائفر کی ڈی کلاسیفائیڈ کاپیاں واپس مانگی گئی تھیں۔

اسپیکر اور چیئرمین سینیٹ آفس نے سکیورٹی پروٹوکول کے تحت دونوں کاپیاں واپس وزارت خارجہ کو ارسال کیں، دونوں دفاترنے کاپیوں کی واپس وصولی کی تصدیق بھی کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ نے یہ اقدام سائفر کے مزید سیاسی مقاصد کے استعمال سے روکنے کیلئے کیا تھا، سابق وزیراعظم کے دور میں کابینہ کی منظوری کے بعد سائفر کو ڈی کلاسیفائیڈ کر کے اسپیکر اور چیئرمین سینیٹ کو ارسال کیا گیا تھا، سائفر کو دونوں ایوان میں زیر بحث لانے کیلئےا سپیکر اور چیئرمین سینیٹ کو ارسال کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق معاملے پر ایک پارلیمانی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی تھی، پارلیمانی کمیٹی میں تمام جماعتوں کے نمائندوں کو مدعو کیا گیا، اس وقت کے پی ڈی ایم اتحاد میں شامل کسی سیاسی رہنما نے کمیٹی میں شرکت نہیں کی تھی تب سے سائفر کی کاپیاں اسپیکر اور چیئرمین آفس میں موجود رہیں۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos