آسٹریلوی ویمنز ٹیم نے پاکستان کو دوسرے ون ڈے میں 10 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی۔
برسبین میں کھیلے جانے والے میچ میں آسٹریلیا نے 126 رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان کے باآسانی 20ویں اوورز میں حاصل کرلیا۔
آسٹریلیا کی 19 سالہ اوپننگ بیٹر فبی لچ فیلڈ نے 61 گیندوں پر 67 رنز اسکور کیے۔ اس کے علاوہ اوپنر بیتھ مونی نے بھی 55 رنز بنائے۔
مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/pehla-one-day-australia-womens-team-ny/
پاکستان کی جانب سے ندا ڈار 24 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہیں۔
میچ کے آغاز پر پاکستانی کپتان بسمہ معروف نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم قومی ٹیم صرف 43 اوورز ہی کھیل سکی اور 125 رنز بناکر پوڑی ٹیم آؤٹ ہوگئی۔
اس سے قبل پہلے ون ڈے میں آسٹریلیا نے 8 وکٹوں سے پاکستان کو شکست دی تھی۔ سیریز کا آخری اور تیسرا میچ 21 جنوری کو کھیلا جائے گا۔