Premium Content

پہلا ون ڈے: آسٹریلیا ویمنز ٹیم نے پاکستان کو 8 وکٹ سے شکست دیدی

Print Friendly, PDF & Email

آسٹریلیا ویمن کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو پہلے ون ڈے میچ میں 8 وکٹ سے شکست دے دی۔

برسبین میں کھیلے گئے پہلے  ون ڈے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 40 اوورز میں8 وکٹ کے نقصان پر 160 رنز بنائے ، ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت آسٹریلیا کو 40 اوورز میں 158 رنز بنانے تھے۔

پاکستان کی ندا ڈار 59 اور بسمہ معروف 28 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ آسٹریلیا کی جانب سے ڈارسی براؤن اور جوناسین نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

 آسٹریلوی کپتان میگ لین نگ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

میگ لین نگ نے 6 ماہ کے وقفے کے بعد دوبارہ کرکٹ میں واپسی کی ہے۔ واضح رہے کہ برسبین میں وقفے وقفے سے بارش جاری تھی، جس کے باعث میچ 40 اوورز تک محدود کیا گیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos