Premium Content

الیکشن کمیشن امیدواروں کی ابتدائی فہرستیں آج جمعرات کو جاری کرے گا

Print Friendly, PDF & Email

الیکشن کمیشن آف پاکستان آج امیدواروں کی ابتدائی فہرستیں جاری کرے گا جب کہ امیدوار کل جمعہ  تک کاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں۔

الیکشن شیڈول کے مطابق ایپلٹ ٹربیونلز کی جانب سے عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کیے جانے کے خلاف دائر اپیلوں کو نمٹانے کا آج آخری دن ہے۔ان ٹربیونلز کی سربراہی ہائی کورٹس کے جج کر رہے ہیں۔

امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست بھی جمعہ کو جاری کی جائے گی۔

انتخابی نشان ہفتہ کو الاٹ کیے جائیں گے جبکہ عام انتخابات کے لیے پولنگ اگلے ماہ کی 8 تاریخ کو ہوگی۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos