انگلینڈ نے پاکستان کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 23 رنز سے شکست دے کر چار میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔
برمنگھم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 184 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں گرین شرٹس19.2 اوور زمیں 160 رنز پر آل آؤٹ ہوگئے۔
ہدف کے تعاقب میں قومی بیٹرز کا آغاز اچھا نہ تھا، اوپنرز محمد رضوان صفر جبکہ صائم ایوب 2 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
کپتان بابر اعظم اور فخر زمان نے تیسری وکٹ پر 53 رنز کی پارٹنرشپ بنائی۔ بابر اعظم 67 کے مجموعے پر 32 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
اسکے بعد شاداب خان 3 رنز اور اعظم خان 11 رنز بنا کر پویلین لوٹے جس کے ساتھ ہی آدھی پاکستان ٹیم 91 رنز پویلین لوٹ گئی۔
فخر زمان بھی 100 کے مجموعے پر پویلین لوٹ گئے، انہوں نے 45 رنز بنائے۔
پاکستان کو ساتواں نقصان افتخار احمد کی صورت میں اٹھانا پڑا جو 23 رنز بنا کر 140 کے مجموعے پر آؤٹ ہوئے۔ عماد وسیم پاکستان کی گرنے والی آٹھویں وکٹ تھے، انہوں نے 22 رنز بنائے۔
154 کے مجموعے پر پاکستان کی نویں وکٹ گری، جب محمد عامر 5 رنز بنا کر کلین بولڈ ہوئے، صرف 6 رنز اضافے کے بعد 160 پر شاہین آفریدی کیچ آؤٹ ہوگئے۔
انگلینڈ کی جانب سے ریس ٹاپلے نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ معین علی اور جوفرا آرچر نے دو، دو اور کرس جارڈن، لیام لیونگ سٹن اور عادل رشید نے ایک، ایک وکٹ لی۔
پاکستان نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی، میزبان ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 183 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 3 جبکہ عماد وسیم اور حارث رؤف نے دو، دو وکٹیں لیں۔
انگلینڈ کے کپتان جوش بٹلر کو عمدہ بیٹنگ پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.