ترک صدر رجب طیب اردگان نے اسرائیل کو دہشت گرد ریاست قرار دیا ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے اسرائیلی رہنماؤں پر عالمی عدالت انصاف میں جنگی جرائم کا مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ فلسطینی مسلح گروپ حماس کے خلاف اسرائیل کی فوجی مہم میں مغرب کی لامحدود حمایت کے ساتھ انسانی تاریخ کے سب سے غدارانہ حملے شامل ہیں۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.
انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسرائیلی رہنماؤں پر عالمی عدالت انصاف میں جنگی جرائم کا مقدمہ چلایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ حماس دہشت گرد تنظیم نہیں ہے بلکہ ایک سیاسی جماعت ہے جس نے 2006 میں ہونے والے آخری فلسطینی قانون ساز انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی۔