برلن: یورو کپ 2024کے فائنل میں اسپین نے انگلینڈ کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
یورو فٹبال کپ 2024ء کا فائنل جرمنی کے شہر برلن میں اسپین اور انگلینڈ کے درمیان ہوا،اسپین نے ایک کے مقابلے میں دو گول سےانگلینڈ کو شکست دے دی۔
میگا ایونٹ کے اہم مقابلے میں دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا، میچ کے آغاز میں اسپین اور انگلینڈ نے ایک دوسرے پر گول کرنے کیلئے بھرپور حملے کیا۔
پہلے ہاف میں کوئی بھی ٹیم گول اسکور نہ کر سکی، ، دوسرےہاف کے دوسرے منٹ میں ا سپین کے کھلاڑی نکو ولیمز نےگول کر کے اسپین کو میچ میں برتری دلا دی جو زیادہ دیر تک قائم نہ رہ سکی۔
میچ کے 73 ویں منٹ میں انگلش فٹبالر کول پارمر نے بال کو جال میں پہنچا کر اسپین کی برتری کو برابری میں بدل دیا، اس کے بعد دونوں ٹیموں نے اختتامی وقت تک گول کرنے کی سرتوڑ کوشش کی۔
میچ وقت ختم ہونے سے چند منٹ پہلے اسپین کے کھلاڑی مائیکل اوزربال نے کامیابی سے گول کر کے ایک بار پھر برتری دلا دی جو آخر تک برقرار رہی، یوں ا سپین نے 2 کے مقابلے میں ایک گول سے یورو فٹبال کپ 2024 کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.