Premium Content

فیصل واڈا سینیٹ سے مستعفی

Print Friendly, PDF & Email

اسلام آباد: فیصل واڈا ایوان بالا سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی ہوگئے۔

فیصل واوڈا نے اپنا استعفا چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو پیش کردیا۔ انہوں نے سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں استعفا دیا۔ وہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر 2018ء میں سینیٹر منتحب ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/shahbaz-sharif-ki-zare-sidarat-ijlas-pervaiz-elahi-ki/

الیکشن کمیشن نے 2018 کے انتخابات میں کاغذات نامزدگی کے ساتھ دہری شہریت پر جھوٹا حلف نامہ جمع کروانے پر فیصل واوڈا کو نااہل قرار دیا تھا جس کے خلاف انہوں نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔

سپریم کورٹ نے فیصل واوڈا کو تاحیات نااہلی کیس میں دو آپشن دیے تھے۔ عدالت نے کہا تھا کہ اپنی غلطی تسلیم کریں اور 63(1) سی کے تحت نااہل ہوجائیں بصورت دیگر عدالت 62(1) ایف کے تحت کیس میں پیش رفت کرے گی۔

فیصل واوڈا نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے سینیٹر شپ سے استعفا دے دیا تھا جس پر ان کی تاحیات نااہلی ختم ہوگئی تھی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos